کورسز کے بارے میں معلومات کے لئے یہاں کلک کیجئے

کورسز فائل

کورسز کی تفصیل

جامعہ دارالعلوم سکھر

جامعہ دارالعلوم سکھر کی باقاعدہ تاسیس 1428 ھ مطابق 2008 ٫ جامع مسجد عثمانیہ بیراج کالونی سکھر سے متصل چند حجروں میں عمل آئی ۔ جہاں بچوں اور بچیوں کے لئے شعبہ درسِ نظامی ، حفظ وناظرہ ،تجوید وقرائت کےساتھ مختلف کورسز اور تعلیمِ بالغان کے سلسلہ میں ترجمہ وتفسیر ِقرآن کلاسز کا آغاز کیا گیا ۔ لیکن کچھ ہی عرصہ بعد طالبان ِعلم اور مہمانان ِرسول ﷺ کا رجوع بڑھنے کی وجہ سے وہ عمارت تنگی دامن کی شکایت کرنے لگی ۔ جس کی وجہ سے گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ایئر پورٹ روڈ سکھرمیں جامعہ دارلعلوم سکھر کے کئمپس 2 کی تعمیرات کی گئی ۔بحمد اللہ 2015 ٫ سے کئمپس2 میں تعلیمی عمل شروع ہوچکا ہے ۔ کئمپس 1عثمانیہ مسجد میں شعبہ ناظرہ، شعبہ حفظ وتجوید ، شعبہ بنات اور شعبہ بالغان مصروفِ عمل ہیں ۔ جبکہ درس نظامی بنین ،کئمپس 2 گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ایئر پورٹ روڈ منتقل کیا گیا ۔ جہاں تعلیمی عمل کے ساتھ تربیتی ، تحقیقی اور دعوتی شعبہ جات بھی مصروف ِکار ہیں ۔

071-5815050
jamiadarululoom.sukkur@gmail.com