تعلیمی شعبہ جات
جامعہ دارالعلوم سکھر میں قرآن و حدیث سے لے کر عصری علوم تک ہر شعبہ اسلامی تعلیم اور تربیت میں اپنا خصوصی کردار ادا کرتا ہے۔
تحفیظ و تجوید
قرآن پاک دین اسلام کی بنیادی کتاب ہے۔ اس کی تعلیم، حفظ اور تجوید ہر مسلمان کی اہم ضرورت ہے۔ اسی بنا پر قرآنی مکاتب اور دینی درس گاہوں میں ابتدا ہی سے تحفیظ و تجوید کا خصوصی اہتمام رہا ہے۔ جامعہ دارالعلوم سکھر میں بھی اس مقصد کے لیے مستقل شعبہ قائم ہے۔
مرکزی شعبے کے ساتھ درج ذیل مکاتب بھی جامعہ کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں:
- مدرسہ روضۃ القرآن، خیف مسجد بھٹہ روڈ سکھر
- مدرسہ دارالقرآن، سکھر ٹاؤن شپ سکھر
- مدرسۃ الہدیٰ، میمن محلہ سکھر
- مکتب تعلیم القرآن، محمد مسجد ورکشاپ روڈ سکھر
- مرکز تعلیم القرآن، اقصیٰ مسجد سکھر
- مکتب جامع مسجد محراب، سکھر ٹاؤن شپ
داخلہ کے لیے شرط
- حفظ کے لیے یادداشت اچھی اور ذہنی پختگی ضروری ہے۔
- عمر کم از کم سات سال ہونی چاہیے۔
- قرآن پاک ناظرہ درست پڑھا ہوا ہو۔
- ذہنی استعداد، سیرت، کردار اور ظاہری حلیے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
درس نظامی (عالم کورس)
درس نظامی میں نو سالہ عالم کورس پڑھایا جاتا ہے۔ اس کے چار مراحل ہیں:
مرحلہ ثانویہ عامہ (مساوی میٹرک)
مدت تین سال۔ پہلے دو سال عربی قواعد، صرف اور نحو؛ تیسرے سال مشق قرأت، تفسیر، حدیث، فقہ، عربی ادب، منطق اور سیرت۔
مرحلہ ثانویہ خاصہ (مساوی انٹر)
مدت دو سال۔ تفسیر قرآن، حدیث، فقہ، اصول فقہ، نحو، عربی ادب، منطق اور انشائے عربی۔
مرحلہ عالیہ (مساوی بی اے)
مدت دو سال۔ تفسیر، حدیث، فقہ، اصول فقہ، فرائض، عربی ادب، علم کلام، بلاغت، فلسفہ، تاریخ، انشا اور اصول حدیث۔
مرحلہ عالمیہ (مساوی ایم اے)
پہلا سال: تفسیر، اصول تفسیر، حدیث، اصول حدیث، فقہ، فلکیات، جغرافیہ، جدید معیشت اور رد قادیانیت۔ دوسرا سال: دورۂ حدیث — صحیح بخاری، مسلم، ترمذی، ابی داؤد، نسائی، ابن ماجہ، موطا امام مالک اور موطا امام محمد وغیرہ۔
داخلہ کے لیے شرط
- یادداشت اچھی اور ذہنی پختگی ضروری ہے۔
- درس نظامی کے لیے کم از کم عمر چودہ سال اور مڈل پاس ہونا ضروری ہے۔
- کسی بھی درجے میں داخلے کے لیے قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔
- مطلوبہ درجے میں داخلے کے لیے گزشتہ درجے میں معیاری نمبروں سے کامیابی ضروری ہے۔
- گزشتہ درجے کی منتخب کتابوں سے داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
- ذہنی استعداد، سیرت، کردار اور ظاہری حلیے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
معهد اللغة العربية
درس نظامی کے طلبہ برسوں عربی کتابیں پڑھنے کے باوجود بسا اوقات عربی تقریر اور تحریر پر پوری قدرت حاصل نہیں کر پاتے۔ کسی زبان میں روانی کے لیے مناسب لسانی ماحول انتہائی ضروری ہے۔
اسی ضرورت کے پیش نظر دینی مدارس نے عربی ماحول اور عربی زبان میں تدریس پر توجہ دی ہے۔ اس طرز کے ادارے کو عموماً ”معہد“ کہا جاتا ہے۔
جامعہ دارالعلوم سکھر میں بھی معهد اللغة العربية قائم ہے۔ یہ شعبہ فی الحال ثانویہ عامہ تک فعال ہے اور اسے آخری درجات تک وسعت دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
داخلہ کے لیے شرط
- یادداشت اچھی اور ذہنی پختگی ضروری ہے۔
- درس نظامی کے لیے کم از کم عمر چودہ سال اور مڈل پاس ہونا ضروری ہے۔
- قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔
- گزشتہ درجے میں معیاری نمبروں سے کامیابی ضروری ہے۔
- گزشتہ درجے کی منتخب کتابوں سے داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا۔
- ذہنی استعداد، سیرت، کردار اور ظاہری حلیے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
تعلیم بنات
صالح معاشرے اور مثالی گھرانے کی تشکیل میں عورت کا کردار بنیادی ہے۔ نیک ماں کی گود انسانیت کی عظیم درس گاہ ہے۔ اسی مقصد کے تحت جامعہ دارالعلوم سکھر میں ابتدا ہی سے شعبہ بنات قائم ہے۔
اس شعبے میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب کے مطابق عالمہ کورس پڑھایا جاتا ہے، جس میں قرآن، حدیث، فقہ، اصول فقہ، میراث، بلاغت، صرف اور نحو شامل ہیں۔ حفظ و ناظرہ قرآن کے علاوہ سلائی، کڑھائی، کوکنگ اور فاطمی کورسز بھی منعقد ہوتے ہیں۔
جامعہ سے منسلک مدارس
جامعہ فاطمة الزهراءَ للبنات — عثمانیہ مسجد
بنات کا مرکزی کیمپس۔ طالبات اور عمر رسیدہ خواتین کے لیے درس نظامی، حفظ، ناظرہ، تجوید، سلائی اور کوکنگ۔ صبح کی شفٹ آٹھ بجے سے دوپہر تک۔
المرکز الاسلامي مدنيه للبنات
سٹی پوائنٹ گیٹ کے قریب، آدم شاہ کالونی۔ شام کی شفٹ میں درجہ عالیہ تک درس نظامی، تحفیظ و تجوید اور ناظرہ۔
مدرسة الهديٰ للبنات — ميمن محلو
شام کی شفٹ میں درس نظامی، درجہ عالیہ، تحفیظ و تجوید اور ناظرہ کی کلاسیں۔
ہزاروں خواتین فاطمی، کوکنگ اور سلائی کورسز سے فائدہ اٹھا چکی ہیں، جبکہ سیکڑوں طالبات درس نظامی اور حفظ مکمل کر چکی ہیں۔
داخلہ کے لیے شرط
- یادداشت اچھی اور ذہنی پختگی ضروری ہے۔
- درس نظامی کے لیے کم از کم عمر چودہ سال اور مڈل پاس ہونا ضروری ہے۔
- قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔
- گزشتہ درجے میں معیاری نمبروں سے کامیابی ضروری ہے۔
- داخلہ ٹیسٹ، سیرت اور کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔
تعلیم بالغان
مسلمان ہونے کی حیثیت سے دین کا صحیح علم، فہم اور قرآنی مطالب سے آگاہی ہمارا فریضہ اور فطری ضرورت ہے۔ جامعہ دارالعلوم سکھر نے مصروف افراد کے لیے مختصر دورانیے کے کورس تیار کیے ہیں۔
نصاب میں بنیادی عربی قواعد، ترجمہ و تفسیر قرآن، حدیث، عقائد، معاملات، معاشرت اور اخلاقیات شامل ہیں۔ طلبہ، تاجر اور ملازمین سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان کورسز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
وقت: مغرب سے عشاء کی نماز تک۔
داخلہ
زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ بالغ افراد — طلبہ، تاجر اور ملازمین وغیرہ — اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ تعلیم کا وقت مغرب سے عشاء کی نماز تک ہے۔
تخصصات
درس نظامی مکمل کرنے کے بعد طلبہ درج ذیل شعبوں میں تخصص حاصل کرسکتے ہیں:
تخصص في الافتاء والتحقيق
فتویٰ نویسی، تحقیق اور دارالافتاء کی خدمت کی تیاری — فقہ، اصول فقہ اور حدیث کا گہرا مطالعہ۔
تخصص في اللغة العربية
عربی میں تقریر، تحریر، ترجمہ اور تدریس کی مہارت — عربی ادب اور نحو میں تخصص۔
تخصص في اللغة الانجليزية
انگریزی زبان میں دینی مواد کے ترجمے اور اشاعت کے لیے لسانی مہارت۔
تخصص في علوم الحاسوب
کمپیوٹر سائنس اور ٹیکنالوجی — جدید ذرائع سے دینی اشاعت اور خدمت کے لیے۔
تخصصات میں داخلے اور مزید تفصیل کے لیے جامعہ کی انتظامیہ سے رابطہ کیجیے۔
عصری علوم
جامعہ دارالعلوم سکھر میں دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم پر بھی توجہ دی جاتی ہے تاکہ طلبہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تیار ہوسکیں۔
- کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی کی بنیادی تعلیم
- انگریزی اور اردو زبان کی مہارت
- دینی مواد کی ڈیجیٹل اشاعت اور ملٹی میڈیا
- دین اور دور حاضر کے تقاضوں میں ہم آہنگی
عصری علوم کے کورس طلبہ کی ضرورت اور جامعہ کے منصوبے کے مطابق چلائے جاتے ہیں۔
تعلیم طب
تاریخ کے مطالعے سے واضح ہوتا ہے کہ علم طب کا اسلامی علوم سے گہرا تعلق رہا ہے۔ امام شافعیؒ کا قول ہے: العلم علمان: علم الاديان وعلم الابدان — ایک دین کا علم اور دوسرا بدن کا علم۔
ہمارے اکابر علماء تفسیر، حدیث اور فقہ کے ساتھ علم طب کے بھی ماہر تھے۔ ضرورت ہے کہ اہل علم اس علمی ورثے کو سنبھالیں۔
2017ء میں رئیس الجامعہ مفتی نذیر احمد صاحب کی دلچسپی اور حکیم طارق محمود چغتائی صاحب کی مشاورت سے شعبہ طب قائم کیا گیا۔ طلبہ کو معالجات، مفردات اور تشخیص کے علم کے ساتھ عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔
نصاب: شرح اسباب، تاج العقاقیر، تشریح الابدان۔ اب تک 56 سے زائد طلبہ فائدہ حاصل کر چکے ہیں۔
داخلہ کے لیے شرط
جامعہ دارالعلوم سکھر میں طب کی تعلیم درجہ سابعہ میں دی جاتی ہے۔ اس کے لیے درجہ سادسہ پاس ہونا ضروری ہے۔
شعبہ تربیت
جامعہ دارالعلوم سکھر کے قیام کے اہم مقاصد میں سے ایک ”تربیت“ ہے۔ مدرسے کا نصب العین ”علم بھی“ اور ”عمل بھی“ ہے، یعنی علم کے ساتھ عمل اور تعلیم کے ساتھ تربیت۔
قرآن و حدیث کے مطابق عملی زندگی گزارنے کے لیے ایک جامع نصاب تیار کیا گیا ہے۔ اس شعبے کے تحت طلبہ فارغ وقت میں محبت، حکمت اور حسن اخلاق کے ساتھ دعوتی سرگرمیوں میں حصہ لیتے اور مختلف علاقوں میں جمعہ کے بیانات کرتے ہیں۔
ہفتہ وار ”بزم عثمانی“ اور ”عثمانی علم و قلم سنگت“ کے ذریعے طلبہ کو تقریر اور تحریر کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
روزمرہ تربیتی نصاب
- فجر کی اذان سے پہلے بیدار ہوکر تہجد
- فجر کے بعد صبح کے مسنون اذکار اور تلاوت قرآن
- اشراق کا نفل
- ظہر کے بعد سورۃ یٰس
- عصر کے بعد علیکم بسنتی، آداب معاشرت یا حیاۃ المسلمین کا درس
- مغرب کے بعد اوابین اور شام کے اذکار
- عشاء کے بعد ذکر کی مجلس
- سونے سے پہلے سورۃ الملک
- چوبیس گھنٹوں میں سنتوں اور آداب کی پابندی
- عمامہ اور سلام کی عادت
- جمعہ کے دن عصر کے بعد درود شریف کی مجلس
- ایامِ بیض کے روزوں کی ترغیب
دارالعلم والتحقيق
تحقیقی اور تصنیفی کاموں کے لیے جامعہ کی نگرانی میں ”دارالعلم والتحقیق“ قائم کیا گیا ہے۔ اس کا بنیادی مقصد سندھ کے اکابر علماء کے مخطوط عربی ذخیرے کو جدید تحقیقی تقاضوں کے مطابق مرتب کرکے منظر عام پر لانا ہے۔
جامعہ سے وابستہ اہل علم کی متعدد کتابیں مختلف اداروں سے شائع ہو چکی ہیں:
- تحفة الطالبين
- بداية النحو
- عورتوں کے لیے سوکڑی
- تسهيل الوصول الي علم الاصول
- نبوي باغ کی خوشبو
دارالعلم والتحقیق کی مطبوعات
- سہ ماہی العلم خصوصی شمارہ: ”سندھ میں فقہ اور فتویٰ“
- باغ کا ٹھیکہ — آم، کیلے اور کھجور کے باغات کے ٹھیکوں سے متعلق شرعی رہنمائی
- بداية النحو (سندھی اور اردو)
- اصول ميراث
- جامعہ دارالعلوم سکھر کی دینی اور علمی خدمات
رابطة المساجد
اسلامی تاریخ میں مسجد کا غیر معمولی کردار رہا ہے۔ مسجد تعلیم، تربیت، ذکر اور سماجی فیصلوں کا مرکز تھی، مگر بدقسمتی سے آج اس کا کردار محدود ہوگیا ہے۔
رابطة المساجد، مساجد کے اس سابقہ کردار کو بحال کرنے کی عملی تحریک ہے۔ منسلک مساجد میں نماز، درس قرآن، تعلیم بالغان کے کورس اور اصلاحی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں، جبکہ قرآن و حدیث کی روشنی میں باہمی تنازعات کے حل کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔
رابطہ سے منسلک مساجد
-
01
جامع مسجد عثمانیہ بیراج کالونی، سکھر
-
02
مرکزي جامع مسجد رياض الجنة گورنمنٹ ہاؤسنگ سوسائٹی
-
03
جامع مسجد فرهاد لگ آءِ بي اي يونيورسٹي
-
04
جامع مسجد سيکٹر ون، سکھر ٹائون شپ
-
05
جامع مسجد صديق اکبر ملٹري روڈ
-
06
محمد مسجد ورکشاپ روڈ
-
07
اقصيٰ مسجد الائيڈ اسکول، بیراج کالونی
-
08
جامع مسجد محراب سيکٹر 5، سکھر ٹائون شپ
-
09
جامع مسجد ذي النورين ماوي سوسائٹی، 100 فٹ روڈ
-
10
جامع مسجد رحمة للعالمين سندھی سوسائٹی
-
11
جامع مسجد عباس روينيو کالونی
-
12
جامع مسجد شان مصطفي پي سي بي گراؤنڈ
-
13
جامع مسجد رياض الجنة مھران سوسائٹی
-
14
جامع مسجد عائشہ مرحبا سوسائٹی
-
15
جامع مسجد دعا حمزہ سوسائٹی
سہ ماہی العلم سکھر
دینی مدارس عوام کی اصلاح کے لیے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ دینی رسائل شائع کرتے رہے ہیں۔ سندھ کی قدیم صحافت میں دینی اور تحریکی عنصر ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ جامعہ دارالعلوم سکھر سے سندھی زبان میں سہ ماہی رسالہ العلم 2012ء سے باقاعدگی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے، جس میں قرآنی تفسیر، حدیث کا درس، شرعی مسائل کا حل، اکابر کا تذکرہ اور علمی، ادبی، اصلاحی و تحقیقی مضامین شامل ہوتے ہیں۔
رسالے نے ”سندھ میں فقہ اور فتویٰ“ کے موضوع پر ایک خصوصی شمارہ بھی شائع کیا ہے۔
داخلہ یا معلومات
کسی بھی شعبے کے بارے میں مزید معلومات یا داخلے کے لیے رابطہ کیجیے