![]() |
![]() |
![]() |
---|
مجلس شوریٰ جامعہ دارالعلوم سکھرکی پالیسی ساز مجلس ہے، جو حضرت رئیس الجامعہ کی سربراہی میں جامعہ کے اکابر اساتذہ ، ماہرین تعلیم اور جامعہ کے معاونین پر مشتمل ہے ۔جامعہ کے تعلیمی ،انتظامی ،تعمیراتی اور دیگر جملہ امور مجلس شوری ٰ کی مشاورت سے طے پاتے ہیں۔
جامعہ دارالعلوم سکھر کی مجلس تعلیمی درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے:
1 ـ رئیس الجامعہ
2 ـ ناظم اعلیٰ
3 ـ ناظم مرحلہ جامعیہ
4 ـ ناظم مرحلہ ثانویہ
5 ـ ناظم معہد
6 ـ ناظم بنات
7 ـ ناظم تحفیظ وتجوید
مجلس تعلیمی ،تعلیم سے متعلق جملہ امور : داخلہ ، تعلیمی جائزہ ، حاضری کی نگرانی ، غیر حاضری پر بازپرس ، امتحانات کا انعقاد، نتائج کی ترتیب ، کمزور اور ناکام طلبہ کی نشاندہی ، کمزوری اور ناکامی کے اسباب کا تعین اور اس کی روشنی میں تدارک کا طریقہ ،مقدار خوانگی کی نگرانی، طلبہ کی تربیت اور اعمال پر توجہ وغیرہ جیسی بھاری بھر ذمہ داریاں سرانجام دیتی ہے۔
جامعہ دارالعلوم سکھر کے داخلی انتظامات کے حوالے سے درج ذیل ناظمین مصروف خدمت ہیں:
1 ـ ناظم اعلیٰ
2 ـ ناظم دارالاقامہ
3 ـ ناظم دارالافتاء
4 ـ ناظم مطبخ
5 ـ ناظم مسجد
6 ـ ناظم صحت وصفائی
7 ـ ناظم باغبانی
8 ـ ناظم نشر واشاعت