![]() |
![]() |
![]() |
---|
قدیم سندھ کی علمی تاریخ میں یہاں کے اہلِ علم کا ،اسلامی علوم وفنون میں خاص طور پر علمِ حدیث اور فقہ وفتاوی کے ساتھ خصوصی شغف پایا جاتا ہے۔ علمائے سندھ کے فقہی بیاض اور تصانیف اس کا شاہد ِ عدل ہیں ۔
فقہ وفتاوی کی مشہورِ زمانہ کتاب الدxرالمختار کی مجموعی طور پر تقریبا تیس شروحات لکھی گئی ہیں ، جن میں سے سات شروحات لکھنے کا اعزاز علمائے سندھ کو حاصل ہے۔ سندھ میں فقہ وفتاوی کے اس شغف کے اثرات عوام پر یوں ظاہر ہوئے کہ باشندگان ِ سندھ وڈیرہ راج کے باوصف ، شرعی فیصلوں اور فتاوی پر یقین رکھتے ہیں۔
جامعہ دارالعلوم سکھر میں عوامی ضروریات اور مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ،ابتدا سے دارالافتاءقائم ہے۔ جہاں مفتیانِ کرام کی کمیٹی قرآن وسنت اور فقہائے امت کے فہم کی روشنی میں عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
1- بالمشافہ ۔
2- بذریعہ فون۔
نمبرز: (0715804624) , (03013869511) ,(03130826660)
3- بذریعہ واٹس ایپ : (03003149252) ,(03116669000)
4- بذریعہ ای میل : (askonlinefatwa@gmail.com)
5- بذریعہ ڈاک : دارالافتاء جامعہ دارالعلوم سکھر، گورنمنٹ سوسائٹی ،ایئرپورٹ روڈ ،سکھر۔